پٹنہ، 14/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہارکی جانی مانی بیج کمپنی سائیں سمترا ٹریڈنگ فرم نے اتوار کو پٹنہ کے کنکڑ باغ واقع Dhaba & Kabab Wala Restaurant میں نئے پروڈکٹ کی لانچنگ کی۔ پروگرام کا افتتاح اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر، مسٹر آلوک راج نے کیا۔اس موقع پر سائیں سمترا ٹریڈنگ فرم کے پروپرائٹر مسٹر کمار برجیندر نے بتایا کہ ہمارے فرم کی جانب سے دھان کے چارنئے بیج چندن، بھیم،بلوان، ہری اوم کی لانچنگ کی گئی ہے۔ یہ نئے پروڈکٹ دھان کی اعلی درجے کی کاشت کے لئے وردان ثابت ہوں گے۔ مارکیٹ میں مقبول بیجوں کے مقابلے میں ہمارے پروڈکٹ بالکل مختلف ہیں۔ مارکیٹ کے دیگر بیجوں کے مقابلے میں ہمارے پروڈکٹ زیادہ پیداوار کریں گے۔ ساتھ ہی ان پروڈکٹ سے فصل کا معیار بھی بہترین ہوں گی۔پروگرام میں موجود مہمان خصوصی جناب آلوک راج نے نئے پروڈکٹ کی لانچنگ کے لئے کمپنی کو مبارکباد دی اور کہا کہ نئے بیجوں کے استعمال سے بہتر فصل پیداوارہوں گے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے ذریعہ سے گائے گیت کی پریزنٹیشن دی جسے سن کر شرکاء مسحور ہو گئے۔اس موقع پر کسانوں کی بیداری کے لئے سیمینار منعقد بھی کیا گیا۔ جس میں بہتر پیداوار کے لئے کسانوں کو مشورے بھی دیے گئے اور کہا گیا کہ جراثیم کش کا مناسب مقدار میں استعمال کیا جانا چاہئے اور ماحول کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔